حیدرآباد۔18جون(اعتماد نیوز) تلنگانہ میں ٹی وی 9کے نشریات کو بند کرنے کے
کے فیصلہ پر کانگریس کے رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے سخت تنقید
کی۔ آج سی ایل پی دفتر میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ میڈیا
کو آزادی وقت کا تقاضا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے ارکان اسمبلی کے خلاف
نشریات کرنے پر ٹی وی 9 کے نشریات کو تلنگانہ بھر میں بند کرنے کا کیبل
آپریٹرس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا۔ جسکو ریاستی حکومت نے منظوری دے دی۔